کراچی میں 3 روز کی مختصر ہیٹ ویو کا امکان، چیف میٹرو لوجسٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں تین روز کے مختصر ہیٹ ویو کے دوران درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی، افغانستان اور مغربی بلوچستان پر ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، 2 اپریل سے موسم بہتر ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجۂ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago