ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزراء کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے دو وفاقی وزراء نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاہدے کے بعد دونوں وزراء نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کے استعفے آج وزیراعظم ہاؤس پہنچ جائیں گے۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور امین الحق کچھ دیر میں استعفیٰ دے دیں گے۔
استعفے رابطہ کمیٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن کی کامیابی کے لیے فیصل واوڈا کو میدان میں اتار دیا ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ، جس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا فوری طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

اس حوالے سے فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچا ہوں، پرویز خٹک اور عمران اسماعیل سمیت حکومتی ٹیم کا حصہ ہوں گا ، وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے اور یہ بات ہمیشہ کی طرح وقت سے پہلے بتا رہا ہوں کہ ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ کیا ہی نہیں ہے ، میڈیا کا پراپیگنڈا چینل جھوٹے ڈرامے کی نشرو اشاعت کر رہا ہے ، یہ سب ٹوپی ڈرامہ ہے ، کوئی مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہو رہی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پاگئے اس حوالے سے دونوں فریقین کا معاہدہ بھی ہوگیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے ، معاہدے کی توثیق کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

Recent Posts

جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ بھی منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علماء اسلام کی آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ منظر عام…

32 mins ago

عمران خان کی گرفتاربہنوں کو اڈیالہ جیل کے بجائے کہیں اور منتقل کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم…

47 mins ago

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی عرب نے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم میں دونوں ممالک کے…

49 mins ago

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دہشتگردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی…

51 mins ago

ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا کی ایلوش یادیو سے بڑھتی قربتیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی قربتیں ان دنوں…

3 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے…

3 hours ago