اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہاتھ کردیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے دعویٰ کیا “پرویز الہٰی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ خان نےان کے بیٹےکو یوٹرن لینے کا پیغام دلوایااوروہ بھی ایک ریٹائرڈ سے۔حقیقت سامنےآنےسےاب وہ پچھتارہےہیں اورریٹائرڈ کی بھی کلاس لی گئی ہے۔”انہوں نے مزید کہا “آج کل سیاستدان ٹیلی فون کالوں یا مسیجزکےبارےمیں محتاط رہیں۔اس گیم میں نیوٹرلزسےکسی کوکوئی لائن نہیں ملےگی ۔”دوسری جانب سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی
نے بہت دیر کر دی ، وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، (ق)لیگ کو دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کیلئے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، ان سے پوچھا جائے کہ رات کے 12 بجے ہمیں مبارک باد دینے آتے ہیں اور صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری، گوادر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی،جے یو آئی رہنماعبدالغفور حیدری ،ایاز صادق ، بلوچ رہنما اختر خان مینگل ودیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی،جس میں بلوچستان گوادر سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ق لیگ کے حکومت کی حمایت کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کا رابطہ تو رہتا ہے، تمام پارٹیوں کو مل کر ملک کو بچانا ہو گا،ملک کو بچانے کی غرض سے میں نے (ق)لیگ کو بھی دعوت دی وہ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار تھے کہ معلوم نہیں انہیں کیا ہوا کہ وہ کہیں اور چلے گئے، ان سے پوچھا جائے کہ رات کے بارہ بجے ہمیں مبارک باد دینے آتے ہیں اور صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے بھی نمبرز ہمارے پاس ہیں حکومت کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا، پنجاب میں بھی ہم اپنی مرضی کی تبدیلی لائیں گے، پنجاب میں مشاورت سے وزیراعلیٰ کا امیدوارلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو احساس ہے پاکستان کو بچانا ہے، کچھ دوست پاور اور ہم پاکستان کا سوچ رہے ہیں، اقتدار تو آتا جاتا رہتا ہے، ہم سب نے مل کر ریفارمز کرنی ہے۔ اب پنجاب کے حوالے سے ملکر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الہی نے دیر کر دی ہے، اب وزیراعلیٰ پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ پرویز مشرف بھی ملک کواسی نہج پرلے آیا تھا، مشرف کے بعد ہم نے حالات کو سنبھالا تھا، اس دفعہ بھی بیٹھ کرآئندہ کا راستہ بھی بنالیں گے۔ ایم کیوایم کی کسی ڈیمانڈ پر انکارنہیں کیا، پاکستان، کراچی کی ترقی کے لیے ہم نے ایم کیوایم کے ساتھ میوچل ورکنگ شپ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…