(قدرت روزنامہ) نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر، پراسیکوٹر جنرل نیب اصغر حیدر، ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کا ایک ریفرنس دائر کرنے، پانچ انویسٹی گیشنز اور 11 انکوائریوں کی منظوری دی۔
نیب نے شہباز شریف کے خلاف سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پرنئی انکوائری شروع کردی اور نیب ایگزیکٹو بورڈ نے آج انکوائری کی منظوری دی،شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفرکرنے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ نیب اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر، سابق ضلعی ناظم نصیر آباد سکندر عمرانی اور دیگر، سابق سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ علی احمد مینگل اور دیگر کے خلاف انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف احتساب عدالت اور بینکنگ کورٹ میں مقدمات زیرسماعت ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…