اداکارہ مدیحہ افتخار کے والد انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کے والد، اداکار و میزبان سید افتخار احمد انتقال کرگئے۔

مدیحہ افتخار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری دعا میرے باپ کو صحت دینا سے میرے باپ کو جنت نصیب کرنا میں بدل گئی ہے۔

خیال رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد مختصر عرصے سے علیل تھے جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے کے نتیجے میں سید افتخار احمد راولپنڈی کے اسپتال  میں دم توڑ گئے۔

سید افتخار احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار تھے، وہ کئی سال سرکاری ٹی وی کے مقبول پروگرام بولتے ہاتھ سے وابستہ رہے۔

سید افتخار احمد کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

دوسری طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سوشل میڈیا پر مدیحہ افتخار سے اُن کے والد کے  کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کر رہے ہیں۔

Recent Posts

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

5 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

6 hours ago

آئینی ترمیم پر( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسودہ الگ الگ ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ…

7 hours ago