کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ بلوچوں کو حقوق دلانے کی قابلیت نہیں رکھتے معصوم نوجوانوں کے ہاتھ میں بندوق تھما کر اپنے مفادات حاصل کرنے والے کو قوم مسترد کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں . نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہوچکا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے عناصر ہمیشہ سے قوم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے رہے گزشتہ دنوں اسمبلی اجلاس میں جس طرح سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھتہ خور عناصر کا پردہ فاش کیا وہ قابل ستائش ہے ہم روز اول سے کہتے آرہے ہیں کہ یہ لوگ کبھی بھی بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں رہے انہوں نے ہمیشہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کی خاطر قوم کے مفادات کو قربان کیا یہاں انتہا پسندی کو پروان چڑھایا گیا بے گناہوں کا خون بہا کر نفرتوں کے بیج بوئے گئے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں حائل کی گئیں مگر غیور بلوچ قوم ان مفاد پرستوں کی اصلیت جانتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے عوام ان عناصر کو مکمل طور مسترد کے کے ترقی کی راہ پر چل رہے ہیں جمہوری سیاسی محور کے گرد اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکداروں کو دھمکیاں دیکر بھتہ وصول کرنے والے منظر عام پہ آچکے ہیں اہل بلوچستان اس طرح کی غندہ گردی کی کسی کو اجازت نہیں دیں ہم سب ملکر ایسے عناصر کا .
محاسبہ کرنے کو تیار ہیں .
. .