بیرون ملک بیٹھے عناصر بلوچوں کو حقوق دلانے کی قابلیت نہیں رکھتے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ بلوچوں کو حقوق دلانے کی قابلیت نہیں رکھتے معصوم نوجوانوں کے ہاتھ میں بندوق تھما کر اپنے مفادات حاصل کرنے والے کو قوم مسترد کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں۔نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہوچکا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے عناصر ہمیشہ سے قوم کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے رہے گزشتہ دنوں اسمبلی اجلاس میں جس طرح سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھتہ خور عناصر کا پردہ فاش کیا وہ قابل ستائش ہے ہم روز اول سے کہتے آرہے ہیں کہ یہ لوگ کبھی بھی بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں رہے انہوں نے ہمیشہ اپنے آقاوں کی خوشنودی کی خاطر قوم کے مفادات کو قربان کیا یہاں انتہا پسندی کو پروان چڑھایا گیا بے گناہوں کا خون بہا کر نفرتوں کے بیج بوئے گئے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں حائل کی گئیں مگر غیور بلوچ قوم ان مفاد پرستوں کی اصلیت جانتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بلوچستان کے عوام ان عناصر کو مکمل طور مسترد کے کے ترقی کی راہ پر چل رہے ہیں جمہوری سیاسی محور کے گرد اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مسائل کا حل تلاش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکداروں کو دھمکیاں دیکر بھتہ وصول کرنے والے منظر عام پہ آچکے ہیں اہل بلوچستان اس طرح کی غندہ گردی کی کسی کو اجازت نہیں دیں ہم سب ملکر ایسے عناصر کا۔محاسبہ کرنے کو تیار ہیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

3 mins ago

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

11 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

22 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

47 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

60 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago