کوئٹہ، ہسپتالوں میں سروسزکابائیکاٹ، اوپی ڈیز سمیت تمام شعبہ جات غیر فعال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ہسپتالوں میں سروسزکابائیکاٹ ، محکمہ صحت کے اجلاسوں میں تادیبی کارروائیوں کی دھمکیاں بھی کام نہ آسکی ،سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز سمیت تمام شعبہ جات غیر فعال جبکہ ڈاکٹرز صرف لیبر روم میں موجود رہیں ،محکمہ صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز کی بحالی کے دعوے دعوﺅں تک محدود رہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کے سروسز کی بحالی کے اعلان کے دوسرے روز بھی سرکاری ہسپتالوں میں تمام شعبے غیر فعال رہیں ہسپتال آنے والے مریض ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مایوسی کاشکار ہوکر واپس چلے گئے ،سول ہسپتال آئے مریضوں کے رشتہ داروں کاکہناہے کہ ہم صبح سے ہسپتال میں ڈاکٹروں کیلئے سرگرداں ہے سول ہسپتال میں گائناکالوجسٹ نے مریض کا معائنہ کیا، جس کسی کا کسی ڈاکٹرسے رابطہ ہوں ان کا علاج ہوجاتاہے لیکن اکثریت مریض مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں ،محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے شہر کے ہسپتالوں میں سروسز کی بحالی کے اعلانات اور محکمہ صحت کے اجلاسوں میں غیر حاضر عملے کے خلاف تادیبی کارروائیاں بھی کام نہ آسکی ،سینئرز ڈاکٹرز بھی انتظامیہ اور ہسپتال ایم ایس کی موجودگی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کاکہناہے کہ ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکس جائز مطالبات کیلئے سراپااحتجاج ہیں گزشتہ 6ماہ کے دوران کئی مذاکرات ہوچکے جو آخر میں صوبائی وزیر صحت کی جانب سے تسلیم کرلئے گئے لیکن پھر نااہل سیکرٹری صحت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں رکاوٹ پیدا کی گئی اور حیلے حربے استعمال کئے گئے ،اس لئے جب تک سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کو برطرف نہیں کیاجاتا ،ینگ ڈاکٹرز کے گرفتارساتھیوں کو رہا اور ان کے خلاف درج نام نہاد ایف آئی آرز کو ختم نہیں کیاجاتا اس کے علاوہ سرکا ری ہسپتالوں میں موجود ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں کو بے دخل نہیں کیاجاتا اور مطالبات کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیاجاستااس وقت تک ینگ ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہرقسم کی سروسز کابائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Recent Posts

26 ستمبر سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں…

7 mins ago

لاہور جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسے احتجاج میں بدل دیں گے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں جلسے…

18 mins ago

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت دینے اور جگہ تبدیل کیے جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) ضلعی حکومت کی طرف سے مینار پاکستان جلسے کے معاملے میں اہم پیش…

43 mins ago

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی…

56 mins ago

پشاور پولیس لائن دھماکے میں اہلکار ہی ملوث نکلا، اداروں نے تحویل میں لے لیا

پشاور(قدرت روزنامہ) پولیس لائن دھماکے میں پولیس اہل کار ہی ملوث نکلا، جسے اداروں نے…

1 hour ago

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ میں ترمیم مناسب سمجھی گئی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پریکٹس…

2 hours ago