اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک جائز جمہوری حق ہے . اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ایک غیر ملکی سازش ہے، یہ ان لوگوں کی سازش ہے کہ جو نہیں چاہتے کہ پاکستان کی خود مختار پالیسی ہو .
اسلام آباد جلسے میں دکھائے گئے خط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خط کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، آج میں یہ خط سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا . دوسری جانب وفاقی وزیر شیریں مزاری
نے کہا ہے کہ حقائق یہ ہیں کہ ایک دستاویز سرکاری سطح پر پاکستان کو دی گئی، جس میں دوٹوک کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کے لیے سنگین نتائج ہوں گے . نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ یہ دستاویز تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے پہلے پاکستان کو دی گئی، دستاویز میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو نہ ہٹایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے . شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دھمکیاں براہ راست اور پاکستان کے اہم امور ٹارگٹ کرنے سے متعلق ہیں . ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم یہ دستاویز چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کو تیار ہیں، نواز شریف اس سازش کا حصہ ہیں، سوال یہ ہے کہ کتنے اپوزیشن رہنما اس سے واقف ہیں . انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایسی دستاویز قوم کے ساتھ شیئر کرنے میں حق بجانب تھے، عوام کو تحریک عدم اعتماد کے پیچھے اصل کھیل، قوتوں اور سہولت کاروں کا پتا ہونا چاہیے .
. .