آرٹیکل 63 اے پارٹی سے انحراف کو غلط کہتا ہے ، مگر کیا اتنا غلط ہے کہ تاحیات نا اہلی ہو ؟، سپریم کورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر  صدارتی ریفرنس  کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے  ریمارکس دیے کہ  آرٹیکل 63اےپارٹی سےانحراف کوغلط کہتاہے، سوال یہ ہے کہ پارٹی سےانحراف کیا اتنا غلط ہےکہ تاحیات نااہلی ہو؟۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی ،  اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ  پارٹی انحراف لازمی نہیں غیر اخلاقی کا کرپشن کے باعث ہی ہو ،  پارٹی سے انحراف اچھے مقصد کیلئے بھی کیا جا سکتا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے دلائل دیے کہ  صدر کےبقول سینیٹ الیکشن میں غلط کام ہوا اور شواہد بھی ہیں، صدر اور وزیراعظم کوہارس ٹریڈنگ کا علم تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ  سینیٹ الیکشن میں پیسوں کےلین دین کا ذکر تھا۔

چیف جسٹس پاکستان  جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ  سینیٹ الیکشن پرآرٹیکل 63 اے کااطلاق نہیں ہوتا۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ  سینیٹ الیکشن میں ممبرووٹرکےطورپرووٹ ڈالتا ہے، سینیٹ الیکشن میں بھی پیسےلےکرووٹ ڈالناجرم ہے،کیاسینیٹ الیکشن کےایک سال گزرنےکےبعدصدرسوال نہیں کرسکتے؟۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ  صرف 4 شرائط پرعمل کرنےکےبعدہی 63 اےلگےگا۔   چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ  آپ کےمطابق سماعت کاسیاسی معاملےپراثرپڑسکتاہے، آپ کہناچاہتےہیں ان حالات میں ایڈوائزری اختیار استعمال نہ کیاجائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ  آپ چاہتےہیں عدالت آئینی سوال کےجواب سےپہلےحالات دیکھاکرے، سمجھنا چاہئے عدالت آئین کی تشریح حالات دیکھ کرنہیں کرتی،  عدالتی تشریح کےاثرات مستقبل کیلئےبھی ہوتےہیں۔

  عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہارس ٹریڈنگ صرف اس بار تو نہیں ہوئی ، ہارس ٹریڈنگ تو پہلے بھی ہوتی رہی ہے ، اس حوالے سے کیا کام کیا گیا؟، آرٹیکل کو مزید موثر ہونا ہے ۔ 

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

2 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

2 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

2 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

2 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

3 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

3 hours ago