ق لیگ کے 3 بندے ہمیں ووٹ دیں گے، رانا ثنا اللّٰہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چوہدری مونس الہٰی نوجوان ہے جس نے غلطی کی ہے، بزرگوں سے مشورہ لینا ضروری ہے، ق لیگ سے رابطے میں ہیں ان کے 5 میں سے 3 بندے ہمیں ووٹ دیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکمت اور سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا ہے، انہوں نے کسی وزارت کی نہیں سندھ اور کراچی کے عوام کی بھلائی کی بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، اسلم بھوتانی، زین بگٹی، علی نواز شاہ اور 4 بی اے پی کے ممبران شامل تھے تو وزیراعظم کی حکومت قائم تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کہیں عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی خط کی طرح ہی نہ ہو، عثمان بزدار کے استعفیٰ کی چوہدری صاحب کو کلر فوٹو کاپی مہیا کرنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تکبر کا بت پاش پاش ہوچکا ہے، جو تکبر سے کہتا تھا فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، اب کہتا پھرے گا کہ مجھے چھوڑ دو، اس کا مسلط ہونا سیاسی سانحہ تھا، یہ سب ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایوان صدر میں مقیم صدر کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے، صدر کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے اور اعتماد کے ووٹ لینے کا کہنا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آج صبح سے شیخ رشید صاحب نظر نہیں آرہے، اب شیخ رشید صاحب وزیر اعظم کو مشورہ دیں کہ اعتماد کا ووٹ لیں یا استعفیٰ دیں۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

2 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

2 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

2 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

2 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

3 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

3 hours ago