وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے . وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے،وزیر داخلہ نے کہا کہ انتظار کریں سب کچھ سامنے آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان ڈٹ کر کھڑے ہیں .

وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک کھیلیں گے،3 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہے،آج کابینہ کی میٹنگ ہے .
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کریں گے . دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے آج دن 2 بج کر 30 منٹ پر کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے ، کابینہ کے اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے ، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور شرکاء کو وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز مراسلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا .

قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اتحادی جماعتوں اور سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خط کو ڈرامہ قرار دے رہی ہیں ، آج سینئر صحافیوں کو خط دکھاؤں گا ، خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے، خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو بھی دکھاؤں گا ، اتحادیوں کو خط دکھاؤں گا کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں ، خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہوگا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں ، لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کرلیں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی بحران تو ملکوں میں آتے رہتے ہیں ، عدم اعتماد کی تحریک آئینی طریقہ ہے لیکن یہ عدم اعتماد کی تحریک پاکستان کے خلاف ساز ش ہے ، عدم اعتماد کی یہ سازش باہر سے کی گئی ، ہم نے قربانیاں دیں لیکن بجائے ہمدردی کے ہم پر تنقید کی گئی .
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی جال بچھا نے کے منصوبوں میں کرپشن ہوتی رہی ، کرپشن ملک کونقصان پہنچاتی ہے اور اس کی جڑیں کمزور کرتی ہے ، ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے ، ای پاسپورٹ سے لوگوں کو آسانی ہوگی ، ملک میں ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے لیکن اوورسیز پاکستانی ائیرپورٹس پر مشکلات کا سامنا کرتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ ہم نے ملکی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کی ، سیاحت کو تو ابھی شعبے کا درجہ دیا گیا ہمیں یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا ، سیاحت پر ماضی میں کبھی توجہ نہیں دی گئی ، سیاحت کے فروغ کےلیے ہمیں مزید اقدامات کرنے ہوں گے ، سیاحوں کی آسانی کے لیے بھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے

. .

متعلقہ خبریں