چودھری شجاعت کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں مونس الہٰی نا تجربہ کار ہیں ، انہوں نے پرویز الہٰی کو پھنسوا دیا ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج حکومت کے 6 دن باقی رہ گئےہیں، علی وزیرجیل میں ہیں ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوناچاہیے، الزام لگایاجا رہا ہےکہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جارہا ہے، پرویز الہٰی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ، چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الہٰی کی وجہ سے ہوا، علیم خان گروپ کے پاس 30 سے 40لوگ ہیں۔نجی

ٹی وی ہم کے مطابق چودھری برادران نے خلاف ورزی کی ہے، حقائق کو سامنے لانا چاہیے ،ہم نے آخری ملاقات میں ان کی آفر کو تسلیم کیا تھا، آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، چودھری برادران کو آفر دی انہوں نے قبول کی، کھانا کھایا اور دعائے خیر بھی کی۔راناثنااللہ نے بتایا کہ چودھری برادران کے کہنے پر ہم نے عدم اعتماد جمع کروائی، چودھری برادران نے کبھی ایسے فیصلے کیے نہیں ،یہ پہلا واقعہ ہے، علیم خان فی الحال امیدوار نہیں ہیں ، ترین گروپ کے پاس بھی لوگ ہیں ، گزشتہ روز بزدار گروپ بھی بن گیا اس کے بھی حامی لوگ ہیں۔پرویز الہٰی کو کہنا چاہوں گا کہ پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی، پرویز الہٰی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، پرویز الہٰی کومسلم لیگ ن ہی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تیار ہیں، پی ٹی آئی ناراض اراکین نے ہے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کرسکے کسی اور کو کیا قائل کریں گے، فواد چودھری اپنے بھائی سے تردید کرالیں کہ ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی تھی یا نہیں ، بی اے پی کا فیصلہ 4اور ایک سے اور مسلم لیگ ق کا 3اور دو سے ہوئی ہے،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کررہی ہے ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں تفرقہ پیدا کررہے تھے ان کو آرام آگیا ہوگا، مسلم لیگ ن متحد ہے اور اسی طرح آگے بڑھے گی،ایم کیو ایم کے لوگ صحیح سیاسی مذاکرات کر رہے ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اب غیر سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، ان کےپاس ایک ہی باعزت راستہ ہےکہ استعفیٰ دیں۔عمران خان بزدار سےپہلے اپنےاستعفے پر دستخط کریں، نااہل اور نالائق ٹولےسےملک کی جان چھوٹنے والی ہے، فوادچودھری کےبھائی نےہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

16 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

24 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

31 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

60 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago