متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو!۔۔۔” رات گئے پی ٹی آئی کے فیصل جاوید سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کی منتیں کرنے پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کی خبروں پر فیصل جاوید نے اہم پیغام جاری کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ’’متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو! یہ ملک کا معاملہ ہے ، یہ بات تحریک انصاف کی نہیں ۔ آپ کا فیصلہ ایسا ہونا چاہیے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے ، انجانے میں اپوزیشن کی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی بھی آپ کو دھوکے دیے ، صرف پاکستان کا

سوچیں ، عوام آپ کو دیکھ رہےہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کن سازشیوں اور جھوٹوں کے ساتھ معاہدہ کررہے ہیں ، یہ تو معاہدوں سے ایسے پھرتے ہیں کہ معاہدےکو بھی چکر آجاتے ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے انتہائی درد مندانہ اور منت بھرے انداز میں کیا گیا اپنا یہ ٹویٹ پیغام کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں فیصل جاوید نے کہا ہے کہ فتح عمران خان کی ہی ہے،فتح عوام کی ہے،فتح پاکستان کی ہے، انکا کہنا تھا کہ آج صبح وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم سے کہا کی آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ فتح سے ہمکنار ہونگے ، اللہ حق اور سچ کے ساتھ ہوتا ہے – کسی نے بھی گھبرانا نہیں ہے۔ قوم کا حق کے ساتھ کھڑے ہونے پر انکو خراجِ تحسین۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد باضابطہ طور پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

Recent Posts

دھونی کا نیا ہیئر سٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے آئی پی…

1 hour ago

ن لیگی ایم پی اے کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کچہری میں ہونیوالے جھگڑے میں ملوث پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر…

1 hour ago

سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان…

2 hours ago

بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم کا…

2 hours ago

کراچی: ڈیفنس خیابان سحر میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن لیک ہوگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ڈیفنس خیابان سحر میں کورنگی سے کیماڑی آئل فیلڈ جانے والی آئل ریفائنری…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)فیسکو نے سولر پینل استعمال کرنیوالے صارفین کو اچھی خبر سنادی ہے۔…

2 hours ago