ایم کیوایم کے اپوزیشن کیساتھ ملنے پر اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد کتنی رہ گئی؟ سیاست کے میدان سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 171 اور اپوزیشن اراکین کی تعداد 170 بن رہی تھی جبکہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے لیے 172 اراکین پورے کرنے ہیں۔

تاہم رات گئے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کے بعد قومی اسمبلی میں نمبر گیم ایک بار پھر اپوزیشن کے حق میں چلا گیا ہے جس کے بعد ظاہری طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن کے ساتھ جانے کے بعد منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی حکومت سے علیحدگی کے بعد عمران خان حکومت کا قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گیا ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں نمبر 177 تک پہنچ گیا ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

28 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

34 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

37 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

50 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

54 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago