بڑی طاقتوں کے خلاف باتیں کر کے آپ ہیرو بن جانتے ہیں ،سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا وزیر اعظم کے خط پر تبصرہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے وزیر اعظم کے خط پر اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ  بڑی قوتوں کے خلاف باتیں کر کے آپ ہیرو بن جاتے ہیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز   کی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے  سہیل وڑائچ نے کہا کہ  ایسی باتیں ملک میں ہوتی رہتی ہیں ، امریکہ اور یورپ کبھی ہم سے ناراض ہوتے ہیں ،کبھی راضی ہوتے ہیں ، پاکستان  آج بھی اسی سرکل میں ہے ، یہ کہنا کہ  اس کی وجہ سے دنیا کا کوئی  ملک ناراض ہو گیا ہے اور وہ پیسے دے کر حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے  یہ  ناقابل یقین بات ہے ، بظاہر ایسا نہیں لگتا .

سہیل وڑائچ نے کہا کہ عدم اعتماد سر پر ہے ، ایسے وقت میں ایسی باتیں سیاسی سٹنٹ ہیں ، آپ اگلے الیکشن میں  کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے ملکی مفاد کیلئے کام کیا تھا ، پاکستان کی تقدیر بدل دیتے  کہ ہمارے خلاف سازش ہو گئی . سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان  نے اپنے اتحادیوں سے اجلاس نہیں کیا ، ان کے مطالبات بہت دیر سے تھے ، سوائے مسلم لیگ (ق) کے  تمام ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں ، اس کا مطلب ہے کہ جو خلاء پیدا ہوا تھا اسے بہتر انداز میں پُر نہیں کیا جا سکا .

. .

متعلقہ خبریں