(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی نے کل (جمعرات کو) 3 بجے اجلاس طلب کر لیا .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے .
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما بھی شریک ہوں گی .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعرات کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمتِ عملی طے ہو گی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف بحث کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ ہو گا .
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ممبران کی تعداد کو مکمل کیا جائے گا .
. .