(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی نے کل (جمعرات کو) 3 بجے اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما بھی شریک ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمعرات کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمتِ عملی طے ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف بحث کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ممبران کی تعداد کو مکمل کیا جائے گا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…