ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار، امام الحق کی کیریئر بیسٹ رینکنگ

(قدرت روزنامہ)ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ امام الحق نے کیریئر بیسٹ ون ڈے رینکنگ حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلی، بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے روہت شرما ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئےاور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے تنزلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو 2 درجے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور جنوبی افریقا کے ریسی وینڈر ڈسن ایک ایک درجے تنزلی کے بعد بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے امام الحق دو درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

فخر زمان دو درجے تنزلی سے دسویں سے بارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بولنگ کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی ، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور انگلینڈ کے کرس ووکس کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کی چوتھی، افغانستان کے مجیب الرحمان کی پانچویں، بھارت کے جسپریت بمراہ کی چھٹی اور بنگلادیش کے مہدی حسن کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

بنگلا دیش کے شکیب الحسن چار درجےترقی پاکر آٹھویں جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چھ درجے ترقی پاکر مشترکہ طور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آل راونڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

4 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

4 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

4 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

4 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

5 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

5 hours ago