اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے صحافیوں اوراتحادیوں کوخط دکھانےکے بیان کو حیران کن قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم میڈیااوراتحادیوں کوخط دکھاسکتےہیں،پارلیمنٹ کونہیں؟ خط پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں پیش کیوں نہیں کیاجارہا؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کواتناخطرہ ہےتو پارلیمنٹ سےرجوع کیوں نہیں کیا؟آپ نے جلسے میں خط لہرا کےاپنی جیب میں رکھ لیا۔
واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کیا ہے، اتحادی جماعتوں کو بھی خط دکھائیں گے۔ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں نے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں لوگ سمجھتے ہیں یہ ڈرامہ ہے، یہ ڈرامہ نہیں ہو رہا بلکہ خط کے اندر واضح ہے کہ یہ کتنی بڑی سازش ہے۔ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی قبول نہیں،پاکستان کیخلاف عالمی سازش ہوئی۔ سینئر صحافیوں کو یہ خط دکھاؤں گا، اپنے اتحادی جماعتوں میں سے ایک ایک کو بلا کر یہ مراسلہ دکھاؤں گا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…