وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی ہے جس میں اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ سے ہونیوالی اہم ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی وبا، افغانستان میں امن اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک چین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی اور بنیادی مفادات کی حمایت کا اعادہ کیا ، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سلامتی کی حمایت اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چینی تعاون پر شکر یہ ادا کیا۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

3 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

4 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

4 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

4 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

5 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

5 hours ago