اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے پہلی بار اپنے حمل اور ماں بننے کے احساس سے متعلق بات کی گئی ہے۔اقراء عزیز نے حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی نجی، پیشہ ورانہ زندگی، شوہر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین سے متعلق خوب دلچسپ باتیں کی ہیں۔
اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ ’ماں بننے کے عمل کے دوران انہوں نے کسی کو کسی قسم کا کچھ تنگ نہیں کیا تھا، اُنہیں شادی کرنے اور ماں بننے کا بہت شوق تھا اُنہیں معلوم ہوا کہ وہ ماں بننے والی ہیں، پھر ایک دن آیا کہ کبیر حسین اُن کے ہاتھوں میں تھا۔‘
اقراء عزیز نے کہا کہ ’اُنہیں اپنے حمل کے دوران کسی قسم کا ڈر خوف نہیں تھا ۔‘
اقراء عزیز نے بتایا کہ ’ہاں بس تھوڑا وقت ایسا آیا تھا کہ وہ یاسر حسین سے بہت سی جگہوں پر جانے اور مزے مزے کے کھانے، کھانے کی فرمائش کرتی تھیں، اُنہیں یاد ہے کہ ایک بار اُن کی فرمائش پر یاسر حسین اُنہیں کہیں تنگ گلیوں میں لے گئے تھے، انہوں نے اپنے پالتو کتے اور یاسر حسین کے ساتھ وہیں بیٹھ کر نلی بریانی کھائی تھی۔‘
اقراء عزیز نے میاں بیوی کے رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی میں سب پیار محبت کے ساتھ عزت بھی ہو تو وہ پھر لمبی چلتی ہے، پیار محبت شادی سے پہلے ہو یا بعد میں جلدی ختم ہو جاتی ہے مگر اگر رشتے میں عزت بھی پائی جائے تو ہر رشتہ دیرپا چلتا ہے ۔‘
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…