اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے سب سے اہم غذائیں کون سی ہیں، آئیے آج ہم آپ کو بتا تے ہیں۔بچوں کی افزائش اور نشوونما کے لیے اچھی غذا کی اہمیت ہوتی ہے اور اس کا بچوں کی طویل میعادی صحت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔
بچوں کو پسندیدہ طریقے سے اچھی غذا کھلانا بھی ضروری ہے۔
امریکی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواہ انڈے ہاف فرائی ہوں، ابلے ہوئے ہوں، تلے ہوئے ہوں یا آملیٹ کی شکل میں ہوں ان سے بچوں کو جسمانی نشوونما میں مدد مل سکتی ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈا بچوں میں جسمانی نشوونما کا ایک سستا ذریعہ ہو سکتا ہے، انڈے بچوں کے چھوٹے پیٹ کے لیے بہترین غذا ہے، انڈا غذائی اجزاء کا مجموعہ ہے اور یہ اپنے آپ میں کافی اہم ہے۔
والدین کم عمر بچوں کو انڈے نہیں دیتےکیونکہ وہ انڈوں سے ہونے والی الرجی سے ڈرتے ہیں۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔
بچے کی دماغی صلاحیت میں اضافہ کیلئے روزانہ ایک انڈا ضرور ہے کیونکہ انڈے میں وہ تمام ضروری اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ کی نشوونما بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔انڈے میں فیٹی ایسڈز، پروٹین، کولائن، وٹامن اے اور بی 12، سیلینیئم اور دیگر اہم اجزاء مو جود ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…