بھرپور اور پرسکون نیند کے لئے کمرے کا درجہ حرارت کتنا ہونا چاہئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیند جسم کو آرام دینے کے ساتھ دن کی بھر کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کا اہم کام بھی انجام دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین گہری اور پرسکون کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور اس ضمن میں وہ تمام محرکات جو نیند میں خلل کا سبب بنتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔یوں تو گہری اور پر سکون نیند کے لئے جہاں سونے سے دوگھنٹے قبل کھانا کھانا، میٹھےمشروبات سے پرہیز، اسکرین نہ دیکھنا اوراندھیرا بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہی خواب گاہ یعنی کمرے کا درجہ حرارت بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور یہ درست نہ ہو تو اس مقصد کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے۔
آپ نے اکثر یہ محسوس کیا ہوگا کہ بہت زیادہ گرم یا سرد موسم میں آپ کے لئے گہری نیند لینا قدرے دشوار ہوجاتا ہے تو نیند کے لئے درست درجہ حرارت کونسا ہے جو جسم کے فوری اور گہری نیند کے حصول میں مدد گار ثابت ہو۔
کمرے کا درجہ حرارت نیند کے معیاراور اس کی مقدار پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ اس کے پیچھے سائنسی وجہ ہے لہذا درجہ حرارت کو ترجیح دینا اصل میں صحت مند نیند کی عادت کوفروغ دینے اور معیاری نیند کے حصول کا بہترین طریقہ ہوسکتا ہے یہ بات سب ہی جانتے کہ پرسکون نیند مجموعی صحت کی ضامن ہے۔
ماہرین نے درست درجہ حرارت جاننے کے لئے ایک تحقیق کی اور نتائج کے مطابق نیند کے لئے بہترین ماحول وہ ہے جو ٹھنڈا ہو، یعنی 60 سے 70 ڈگری فارن ہائٹ یعنی 15 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہئے۔
جبکہ 72 ڈگری ہارن ہائٹ یعنی 22 ڈگری سینٹی گریڈ کو نیند کے لئے بہترین درجہ حرارت قرار دیا گیا ہے۔یہ درجہ حرارت جسم کے بنیادی درجہ حرارت کے طریقہ کار کے ساتھ کام کرکے نیند کے لئے موزوں ترین ماحول بناتا ہے، رات میں جسمانی درجہ حرارت میں تغیرات آتے رہتے ہیں اوریہ سب ہارمون کے ذریعے کنٹرول ہوتے ہیں جیسے شام ہوتی ہے آپ کے دماغ میں میلا ٹونن کا اخراج شروع ہوجاتا ہے جو نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ اشارہ دیتا ہے کہ اب نیند کاوقت ہے


جبکہ اس کے برعکس صبح میں یہ کم ہونا شروع ہوجاتا ہے اورجسم کویہ پیغام ملتا ہے کہ اب جاگنے کا وقت ہے۔ رات میں کمرے کا درجہ حرارت کم ہوگا تو یہ میلاٹونن کی پیداواربڑھانے میں اہم کردارادا کرے گا اور اس طرح پرسکون نیند کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔
کمرے کا درجہ حرارت جسمانی درجہ حرارت کوکم کرکے نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے زیادہ گرم ماحول میں جسم کا بنیادی درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جو بے سکونی کا باعث بنتا ہے اور نیند میں خلل پیدا کرتا ہے اس طرح رات بھر جاگنا آپ کی کام پر توجہ اور کاردگی کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔
موسم گرما کی آمد آمد ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ کمرے کےساتھ جسم کوبھی ٹھنڈا رکھنے کے لئے سونے قبل نہالیا جائے تو بہتر ہے اس طرح یہ میلا ٹونن کے اخراج میں مدد فراہم کرے گا ساتھ ہی بستروں کی چادروں کونرم سوتی اور ہلکے رنگ کا ہونا ضروری ہے۔کمرے کی کھڑکیا بھی کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوتا رہے۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

60 mins ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

1 hour ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

7 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

7 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

7 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

7 hours ago