انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، ترقیاتی منصوبے اضلاع میں پائیدار استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پشاور کورہیڈکوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے شہید کیپٹن سعد بن عامر اور لانس نائیک کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی۔ دونوں جوان جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے قبائلی اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے اضلاع میں پائیدار استحکام اور دیرپا ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینا ناگزیر ہے، پاکستان میں انتہا پسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کا متحد ردعمل ضروری ہے، ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

3 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

3 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

4 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

4 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

5 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

5 hours ago