تحریک عدم اعتماد میں ہماری کامیابی کے 80 فیصد چانسز ہیں،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ہماری کامیابی کے 80 فیصد چانسز ہیں، بطور ایک کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرنا آتا ہے، اگر سیاسی معاملات ہوتے تو خط میڈیا کے سامنے رکھ دیتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط پڑھ کر سنایا گیا، کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا۔
خط کے مندرجات کے مطابق عمران خان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، وزیراعظم عمران خان ریاست کو ساتھ لے کر نہیں چل رہے،مندرجات میں بتایا گیا تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر پاکستان کے ساتھ معاملات بہتر ہوسکتے ہیں، عدم اعتماد ناکام ہونے پر آنے والے دنوں میں مشکلات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

خط کے معاملے پر وزیراعظم عمران نے سینئرصحافیوں سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں صحافیوں کے سامنے خط کے مندرجات رکھے گئے تاہم انہیں خط دور سے دکھایا گیا۔

اسی طرح فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے گا اور خط پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں لایا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ روس جانے سے پہلے حکام سے تفصیلی بریفنگ لی، خط عسکری حکام سے شیئر کیا جاچکا ہے، مراسلہ ہمارے اپنے سفیر کی طرف سے لکھا گیا ہے، وزیراعظم نے بریفنگ کے دوران کہا ملک کا نام نہیں بتاسکتے، خط میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیراعظم ذاتی فیصلے کررہے ہیں، خط میں وزیراعظم کے دورہ روس سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، خط میں جو زبان استعمال کی گئی وہ بتا نہیں سکتے، ہم چاہتے تو خط میں جو کچھ بھی شامل تھا سب میڈیا کے سامنے رکھتے، اگر سیاسی معاملات ہوتے تو خط سب کے سامنے رکھ دیتے۔
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خط میں دورہ روس سے متعلق بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، بیرون ملک دوروں پر ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں 80 فیصد چانس ہیں کہ کامیابی ہماری ہوگی، بطور ایک کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرنا آتا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago