اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی ارشد شریف نے خط کے بارے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات میں خط کے کچھ مندرجات بتائے ہیں اور خط دور سے انہوں نے دکھایا بھی ہے ، وزیراعظم نے جو چند مندرجات شیئر کیے ہیںان کے مفہوم کے مطابق بڑے واضح طور پر ہے کہ جو پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہو رہا ہے ،یہ پیغام 7مارچ کودیا گیا ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کیلئے انٹرنیشنلی مسائل کم ہو جائیں گے لیکن وزیراعظم اگر اس تحریک عدم اعتمادمیں سروائیو کر جاتے ہیں تو معاملات خراب
ہونگے اس حوالے سے تھریٹس دیے گئے ہیں . ارشد شریف کا کہنا تھا کہ آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اس میں یہ سب چیزیں ڈسکس ہوئی ہیں ، میری اطلاعات کے مطابق اس خط کے مندرجات کابینہ میں جب پڑھے جارہے تھے اس وقت کم سے کم پانچ سے چھ وزراء آبدیدہ بھی ہو گئے کہ یہ پاکستان کیساتھ ہو کیا رہا ہے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے جو ملاقات ہوئی ہے اس میں انہوں نے نہ تو اس ملک کا اور نہ آفیشلز کا نام بتایا ہے . دوسری جانب مزید 4 ارکان قومی اسمبلی حکومتی صفوں سے اڑان بھرنے کو تیار ہیں . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کے بعد حکومت کو پے در پے جھٹکوںکا سامنا ہے،ناراض ارکان قومی اسمبلی کے بعد اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اب مزید 4 ارکان قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے رابطے کر لئے ہیں، حکومتی ارکان نے اپوزیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت چھوڑنے کو تیار ہیں ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تاحال حکومتی ارکان کو کوئی جواب نہیں دیا . سندھ ہاؤس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مزید3 ارکان قومی اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہیں .
. .