کبریٰ خان کے چہرے کی کتنی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں؟

(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے چہرے کی متعدد ہڈیاں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔

کبریٰ خان کی انسٹا گرام پر ایک انٹرویو سے لی گئی مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں کبریٰ خان اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ہولناک حادثے سے متعلق بتا رہی ہیں۔

کبریٰ خان کا وائرل ہوتی انسٹا ویڈیو میں بتانا ہے کہ ’جب وہ 17 یا 18 سال کی تھیں تو اُن کے ساتھ ایک حادثہ پیش آ گیا تھا جس میں اُن کے چہرے کی ہڈیاں اندر سے کِرچی کِرچی ہو گئی تھیں۔‘

کبریٰ خان کا بتانا ہے کہ ’اُن کے چہرے کے بائیں جانب ناک، گال اور آنکھ کے اوپر کی ہڈیاں ابھی بھی اندر سے ٹوٹی ہوئی ہیں، اپنے چہرے کی ہڈیوں کو لے کر وہ بہت خوفزدہ بھی رہتی ہیں۔‘

اس شو میں معروف اداکار ہمایوں سعید بھی بطور مہمان شریک ہیں جو کبریٰ خان کے اس بیان پر کہہ رہے ہیں کہ اُن کے چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ کر اور بھی خوبصورت ہو گئی ہیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

40 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

46 mins ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

54 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago