جی ڈی اےکےپائوں اکھڑ گئے متحدہ اپوزیشن سے معاملات طے کرنے پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔کچھ دیر قبل ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حق میں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق اب حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اےاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔قبل ازیں تحریک

عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد حکومت ایوان میں عددی اکثریت کھو چکی ہے۔

Recent Posts

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

6 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

6 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

6 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

6 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

7 hours ago

چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی حکام نے حملہ…

7 hours ago