لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کم ترین اننگز میں تیز ترین 8 ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں . امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 96 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز سکور کیے .
26 سالہ امام الحق 2017ء سے اب تک 47 ون ڈے میچز کی 47 اننگز میں 50.61 کی اوسط سے 2126 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں .
کم ترین اننگز میں 8 سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 43 اننگز میں 8 سنچریاں مکمل کی تھیں ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 44 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کی تھیں ، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 52 اننگز میں 8 سنچریاں بنائیں تھیں ، سکاٹ لینڈ کے کیلم میکلوڈ نے 56 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کی تھیں ، بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون نے 57 اننگز میں 8 سنچریاں بنائی تھیں .
. .