لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کم ترین اننگز میں تیز ترین 8 ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین ایشیائی بلے باز بن گئے ہیں ۔ امام الحق نے آسٹریلیا کیخلاف قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں 96 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 103 رنز سکور کیے ۔ 26 سالہ امام الحق 2017ء سے اب تک 47 ون ڈے میچز کی 47 اننگز میں 50.61 کی اوسط سے 2126 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 8 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
کم ترین اننگز میں 8 سنچریاں سکور کرنے کا عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملا کے پاس ہے جنہوں نے 43 اننگز میں 8 سنچریاں مکمل کی تھیں ، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 44 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کی تھیں ، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 52 اننگز میں 8 سنچریاں بنائیں تھیں ، سکاٹ لینڈ کے کیلم میکلوڈ نے 56 اننگز میں 8 سنچریاں سکور کی تھیں ، بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون نے 57 اننگز میں 8 سنچریاں بنائی تھیں ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…