ہنڈا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوںکی قیمتوں میں مزید2 سے 9 ہزار روپے اضافہ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ہنڈا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوںکی قیمتوں میں مزید2 سے 9 ہزار روپے اضافہ کردیا . کمپنی کے نئے ریٹ کے مطابق70 سی سی ہنڈا سی ڈی 2ہزار روپے اضافے سے 99ہزار 900 روپے ہوگی جبکہ سی ڈی 70 سی سی ڈریم 2ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6ہزار500 روپے کی ہوگی .

ہنڈا پرائڈر 3 ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 36 ہزار 900 کی ہوگئی اس کے علاوہ ہنڈا 125سی سی 3600 بڑھ کر 1 لاکھ 59 ہزار 500 کی ہوگئی ہے . ہنڈا سی جی 125 سپیشل 4ہزار کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار500 روپے تک پہنچ گئی . ہنڈا سی بی 150 ایف 9 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 91 ہزار 900 روپے کی ہوچکی جبکہ ہنڈا سی بی 150 سلور 9 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہو گئی .

. .

متعلقہ خبریں