لاہور(قدرت روزنامہ) آسٹریلوی اسکواڈ کے تمام ارکان کے عالمی وباء کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ ترجمان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ تمام دستیاب کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، ان ارکان کے ٹیسٹ گزشتہ شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کئے گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی سکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک سٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد مذکورہ ارکان آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایڈم زمپا کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ہمارے 2 کھلاڑی ایشٹن ایگر اور جوش انگلس کوویڈ کا شکار ہوئے تھے، ہم نے ری گروپ ہونے کی کوشش کی اور ہر کھلاڑی نے ذمے داری لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی اور 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…