چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ دھوکہ، گورنر ہائوس پنجاب سے اعلان ہو گیا

لاہور، اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان گورنر ہائوس نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے، وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے، دوسری جانب چوہدری برادران وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ قبول نہ ہونے پر تشویش کا شکار ہیں ۔ گورنر چوہدری سرور بھی استعفیٰ کی منظوری سے متعلق وزیراعظم کے حکم کے منتظر ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک وزیراعظم نے اپنے

پاس رکھا ہوا ہے،پرویز الٰہی نے بھی عثمان بزدار کا استعفیٰ جلد قبول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔عمران خان ایم کیو ایم کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد اس پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ق لیگ پریشان ہے کہ کہیں ہمارے ساتھ ہاتھ نہ ہوجاے۔استعفیٰ کی منظوری نہ ہونے کہ وجہ سے ابھی تک پرویز الٰہی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے سے استعفی نہیں دیا ۔ق لیگ کے بعض رہنماوں کا موقف ہے کہ صورت حال واضح ہونے تک ہمیں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Recent Posts

بھارت کے معروف ترین صنعت کار رتن ٹاٹا کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت کے حامل صنعت کار رتن…

2 mins ago

جدید ٹیکنالوجی کو دین کے فروغ کیلئے استعمال کریں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو دین کے…

6 hours ago

شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور کوہ پیما شہروز کاشف کو 8 ہزار…

6 hours ago

سموگ کے خاتمے کیلئے کلائیمٹ ڈپلومیسی کی تجویز پر اتفاق

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے سموگ میٹیگیشن…

6 hours ago

حکومت کا ایف بی آر کو سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سمگلنگ میں…

6 hours ago

عارف والا میں بیٹے کابوڑھی والدہ پر تشدد ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کانوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عارف والا میں بیٹے کا بوڑھی والدہ…

7 hours ago