کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علماءاسلام کے رہنما نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ یہ بالکل غلط ہے کہ ہم زور آوری کیلئے ایوانوں میں جاتے ہیں . اسلام آباد والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر بلوچوں اور پشتونوں پر کرپشن کے الزامات لگائیں .
وسائل بھی ہمارے اور دوسرا آکر لے جائے یہ ہمیں قبول نہیں . پبلک سیکٹر میں مجھے تو کوئی بھی منافع بخش منصوبہ نظر نہیں آرہا . سی پیک اور معاشی انقلاب کو فی الحال علیحدہ رکھیں . سب سے پہلے اس منصوبے کی وجہ سے ہم اپنی آبادی کے تناسب کو بگاڑنا نہیں چاہتے .
. .