ریکوڈک کے خفیہ معاہدے پر عوام کو آگاہی دیں گے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے کے عوام کی مرضی کے برعکس کئے گئے ریکوڈک معاہدے کیخلاف کوئٹہ سے ریکوڈک ڈیفنس کمپین کا آغاز کردیا گیا ، مہم کے تحت رواں ہفتے کوئٹہ پریس کلب میں سمینار منعقد کیا جائیگا ۔ بدھ کے روز سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر رشید کریم بلوچ نے طلباءاور عوام کیساتھ ملکر بلوچستان کی مادر علمی کے سامنے سریاب روڈ پر ریکوڈک ڈیفنس کمپین کے تحت شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے حقیقی سیاسی کارکنوں نے ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کیخلاف ریکوڈک ڈیفنس کمپین آغاز کیا ہے تاکہ خفیہ معاہدے کیخلاف عوامی رائے اور آگاہی کو اجاگر کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے تحت بلوچستان کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کے وارث صوبے کا ہر شخص ہے، حقیقی سیاسی کارکن اس مہم کو تیزی سے آگئے لیکر جائیں۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر رشید کریم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک ڈیفنس مہم کا آغاز ریکوڈک کے اس خفیہ معاہدے کیخلاف کیا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ رواں ہفتے کوئٹہ پریس کلب میں ریکوڈک ڈیفنس کمپین کے تحت ایک سیمینار منعقدکیا جائیگا۔ انہوںنے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہونے والے سیمینار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے رفقاءلالا ظاہر خان دومڑ، رحیم ترین، این ڈی پی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن غنی بلوچ،یحییٰ کرد ، آغا نعمت شاہ ، ثناءبلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زبیر بلوچ ودیگر بھی موجود تھے ۔

Recent Posts

خضدار، لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں لڑکیوں کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گینگ کا سربراہ…

1 min ago

سبی ضمنی انتخابات ، 3روز کیلئے ایف سی تعینات کردیا الیکشن کمیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سبی…

7 mins ago

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

15 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

21 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

32 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

47 mins ago