ملک میں عدم استحکام کیلئے انتشار پیدا کیا جارہا ہے، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سنئیر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی نائب امیر مولاناعبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے ملک کی سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ باو¿نڈری لائن سے باہر انتشار اور بکاو¿ منڈی کا تماشہ دیکھ رہی ہے ملک کو ہر لحاظ سے عدم استحکام کرنے کے لیے انتشار اور خلفشار پیدا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سودابازیوں سے سیاست دانوں نے جمہوری اور اصولی سیاست کا جنازہ نکال دیا جھوٹ اور سوداگری کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کو مسخ کردئیے ایک دوسروں کو چوروں ڈاکوو¿ں لٹیروں کے القاب سے نوازنے والے اب قوم کو دھوکہ دینے کے لیے ایک دوسرے کی صفائی کے وکیل بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ نے ہر دن ملک میں نئے تماشوں سے ملک کو تماشہ گاہ بنایا مولنا فضل الرحمٰن ایک اجرتی سیاست دان کے طور پر کھبی حزب اقتدار اور کھبی حزب اختلاف کاحصہ رہا چند ٹکے کی خاطر سترہویں ترامیم اور ایل ایف او سے پرویز مشرف کے دست بازو بنے سودا گری محاذ آرائی سے ملک کی سیاست و جمہوریت کو داو¿ پر لگا دیا

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago