وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط دکھانے کیلئے ایم کیوایم کے خالد مقبول کو مدعو کیا تو آگے سے کیا جواب ملا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط 10سینئر اینکرز کو دکھانے سے انکار کردیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے ملک کے ایک درجن کے قریب سینئر اینکرز کو دھمکی آمیز خط دکھانے سے انکار کردیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ دھمکی آمیز خط کابینہ کے ارکان کو دکھا دیا ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو یہ خط دکھایا .

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان

کی جانب سے ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے رابطوں کے باوجود رابطہ نہیں ہو پارہاہے اور کوئی جواب بھی موصول نہیں ہوا ہے . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی جس کے دوران دھمکی آمیز یہ خط ملنے سے متعلق ارکان کو آگاہ کیا . ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کابینہ ارکان سے کہا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے . وزیر اعظم نے بتایا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان ہو گا، میں نے تمام مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے . ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ میری حکومت کو گرانے کے لیے بھاری رقم بھی دی گئی ہے . ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ اس خط کے حوالے سے سلامتی کے اداروں کے سربراہان کو بھی اعتماد میں لیا ہے . وزیر اعظم اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب متوقع تھا جو اب منسوخ ہو گیا .

. .

متعلقہ خبریں