وفاقی حکومت کا ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے کافیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں حکومت نے ایک سمری منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے جس پر دستخط کے بعد دفتری اوقات کار تبدیل کردئیے جائیں گے .

سمری کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز یہی دفاتر صبح 10 سے دپہر 1 بجے تک کھلا کریں گے .

ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کام کیا کریں گے جبکہ جمعہ کے روز ان سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے .

. .

متعلقہ خبریں