میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کبھی کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے،عدم اعتماد ناکام ہو گی، ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا، وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارٹی ترجمانوںکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو

خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پر سنگین نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کیساتھ شیئرکرنیکی پیشکش کردی ہے خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے، 7مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے جیسے ہی ہمیں خط ملا،تحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہیں قوم سے وعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے رابطے شروع کردئیے ہیں جلدبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہو گی آئندہ چندروز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائیگی۔ترجمانوں نے وزارت اعلی پنجاب ق لیگ کو دینے پر سوالات کیے تو وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا بڑے مقصدکے حصول کیلئے مشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیرفروش بن جاتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

9 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

21 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

38 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

49 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

57 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago