منحرف لیگی اراکین نے پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے منحرف ایم پی ایز کی پرویز الہٰی سے ملاقات، منحرف لیگی اراکین نے پرویزالٰہی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور حکومت کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور ان کی حمایت کا اعلان کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز مولانا غیاث الدین، فیصل نیازی، اشرف انصاری، یونس انصاری شریک تھے جب کہ ایم این اے حسین الہٰی، حافظ عمار یاسر اور پی ٹی آئی کے چیف وہپ عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران اراکین نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے16 ایم پی اے پرویزالٰہی کیساتھ چلیں گے اور ہمارا پورا گروپ چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دے گا۔

اس موقع پر یونس انصاری اور مولانا غیاث الدین نے کہا کہ پرویز پرویزالٰہی نے ہمیشہ شرافت اور وضعداری کی سیاست کی ہے، کسی قربانی کی ضرورت ہو وہ بھی انشااللہ پیش کریں گے، ہم پرویزالٰہی کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔ واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پاگئے اس حوالے سے دونوں فریقین کا معاہدہ بھی ہوگیا ،جس کے بعد سے وفاق میں مسند اقتدار پر فائز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان میں اپنی عددی اکثریت کھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن کی کامیابی کے لیے فیصل واوڈا کو میدان میں اتار دیا ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ، جس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا فوری طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

4 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

14 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

29 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

7 hours ago