دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں یاسمین راشد نے بلاول اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری اور مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر حیران ہوں، بینظیر کا بیٹا ہوتا تو کچھ غیرت والا ہوتا، اصل میں زرداری کا بیٹا ہے،مریم نواز نے کہا 27 مارچ کے جلسہ میں دس ہزار لوگ تھے کئی بار کہا اس بچی کو آنکھوں کا علاج کرانا چاہیے ، عمران خان قومی مفاد میں خط بارے نہیں بتاسکتے، جج صاحب لازمی دیکھیں ۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پریس کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں 48 ہزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرلیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ۔راولپنڈی میں ڈینٹل کالج کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔ نرسنگ کالجز میں داخلہ لینے والوں کو 21 سے31 ہزار روپے تک دیئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں 9 نئے ماں بچہ ہسپتال بنا رہے ہیں، پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پنجاب میں بہت بہتری ہوگی. عمران خان کے جلسے والے دن 6 لاکھ نئے موبائل نمبر اسلام آباد میں داخل ہوئے،ہم نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں کسی کے کہنے پر کہ بیٹھ جائیں اور توپ چلادیں تو ہم چلادیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری خارجہ پالیسی آزادانہ کسی کے تابع نہیں ہوں گے،میرا آخری دم اور خون کا قطرہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ 11 جماعتوں کا اور ہماری جماعت کا جلسہ سب نے دیکھ لیا ہے،گزشتہ حکومت نے محکمہ صحت کو تباہ کیا.بختاور کی ٹویٹ کے اوپر بہت پریشان ہوئی۔ بختاور کو بتایا کہ پنجاب میں زچگی میں کم اور سندھ میں زیادہ مائیں مر رہی ہیں بیٹا پہلے اپنا سندھ تو سنبھال لو پھر کچھ کہنا، یہ اینا مینا کی جوڑی کہتی ہم حکمرانی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اتحادیوں نے ہمیں ہم نے ان کو سپورٹ کیا،پی ڈی ایم کے کچھ لوگوں کو علم نہیں کہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے.چین اور پاکستان کی دوستی بہت سو کو گراں گزرتی ہے،نواز شریف لندن میں دو سال سے سیر سپاٹے اور سازشیں کررہے ہیں ،اب تو واپس آجائیں،عمران خان نے خط بارے میں بتایا کہ حکومت کی تبدیلی بیرونی سازش ہے۔

Recent Posts

مونال ریسٹورینٹ کیس: سپریم کورٹ کے خلاف فیصلہ دینے والا جج معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورینٹ کو گرانے کے سپریم کورٹ کے…

17 mins ago

’ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا پوری فلم کیسے دیکھیں گے‘، سنگھم اگین کے ٹریلر پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا…

26 mins ago

امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ اندر سے کتنی شاندار ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹارز جہاں پردے پر پُرتعیش زندگی گزارتے نظر آتے ہیں…

41 mins ago

لاکھوں ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل کی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر عائد پابندی…

49 mins ago

شرارت کیوں کی، کوئٹہ کے اسکول پرنسپل کا 10 سالہ طالبعلم پر پلاسٹک پائپ سے بیہمانہ تشدد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں اسکول پرنسپل نے 10 سالہ طالبعلم کو شرارت کرنے پر…

55 mins ago

’پاکستانی اشرافیہ کی ذہنیت کھل کر سامنے آگئی‘، زینب عباس اور عامر سہیل تنقید کی زد میں کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس میں سابق…

1 hour ago