ماہرہ خان اور زاہد احمد کی فلم ’پرنس چارمنگ ‘ کا ٹریلر جاری

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف اور ہر دلعزیز فنکار، زاہد احمد اور ماہرہ خان کی فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اداکار زاہد احمد نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا آفیشل ٹریلر شیئر کیا ہے جسے اُن کے مداحوں و فالورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

زاہد احمد کے ساتھ اس فلم میں ماہرہ خان کو اُن کے مد مقابل دیکھا جا سکے گا جبکہ اس فلم کو پاکستانی معروف اداکار و ماڈل شہریار منور کی جانب سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔

فلم ’ پرنس چارمنگ‘ شہریار منور کی بطور ہدایتکار ڈیبیوٹ فلم ہوگی۔

زاہد احمد نے فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا آفیشل ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فلم کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہونے کی تاریخ بھی لکھی ہے۔

فلم کا ٹریلر اِن تین بڑے نامور اداکاروں ماہرہ خان، زاہد احمد اور شہریار منور کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

زاہد احمد کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے اس فلم کے لیے پر جوش کمنٹ کیے جا رہے ہیں اور فلم کو جَلد سے جَلد دیکھنے کے شوق کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 min ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago