اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سندھ ہاؤس پرحملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے . سندھ ہاؤس پرحملے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی .
ایڈوکیٹ جنرل(اے جی) اسلام آباد نے بتایا کہ سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں،قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے دونوں اراکین کو گرفتارکیا جائے گا . اے جی اسلام آباد کے مطابق توصیف خان نام کے پی ٹی آئی کارکن کودوبارہ گرفتارکرلیا گیا ، کچھ ملزمان کا تعلق کے
پی کے اورسندھ سے ہے . سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس پرحملے کی دوبارہ رپورٹ طلب کی تھی اورحملے کے ذمہ داروں کوگرفتارکرنے کا حکم دیا تھا .
. .