ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا کوئی امکان نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے خدشات کو مستر کر دیا . ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی، کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائے .

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم پر اعتماد ہیں،اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے .
انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کے ساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا . خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ شامل ہونے کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے . بدھ کے روز تحریک انصاف کے مزید اراکین قومی اسمبلی اپنی جماعت کا ساتھ چھوڑ گئے . نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مزید 7 ایم این ایز نے اپنی جماعت کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے، انکشاف کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز سندھ ہاوس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 22 منحرف ایم این ایز موجود تھے .

ان ایم این ایز میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں، جن کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ صبح تک وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ دینے کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم شام کو یوٹرن لے کر سندھ ہاوس جا پہنچے . عامر لیاقت حسین کی سندھ ہاوس میں موجودگی کی تصاویر بھی سامنے آئیں . اس کے علاوہ بدھ کے روز تحریک انصاف کے جو مزید منحرف ایم این ایز سامنے آئے، ان میں چوہدری فرخ الطاف،جویریہ ظفر،عاصم نذیر، امجد فاروق کھوسہ،سمیع الحسن گیلانی اور سید مبین احمد شامل ہیں .
مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کو سندھ ہائوس میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی جمع ہوئے، اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ حال ہی میں شامل ہونے والی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اور آزاد ارکان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے . یوں اجلاس میں موجود ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 199 تک پہنچ گئی . جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز 200 سے اوپر جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں