ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کا کوئی امکان نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے خدشات کو مستر کر دیا۔ایک انٹرویو میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگ رہی، کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اٹھایا جائے۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم پر اعتماد ہیں،اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کے ساتھ عوام ہیں وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ شامل ہونے کے بعد حکومت لڑکھڑا گئی ہے۔ بدھ کے روز تحریک انصاف کے مزید اراکین قومی اسمبلی اپنی جماعت کا ساتھ چھوڑ گئے۔ نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے مزید 7 ایم این ایز نے اپنی جماعت کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے، انکشاف کیا گیا ہے کہ بدھ کے روز سندھ ہاوس اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 22 منحرف ایم این ایز موجود تھے۔

ان ایم این ایز میں عامر لیاقت حسین بھی شامل ہیں، جن کے بارے بتایا گیا ہے کہ وہ صبح تک وزیر اعظم عمران خان کو ووٹ دینے کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم شام کو یوٹرن لے کر سندھ ہاوس جا پہنچے۔ عامر لیاقت حسین کی سندھ ہاوس میں موجودگی کی تصاویر بھی سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ بدھ کے روز تحریک انصاف کے جو مزید منحرف ایم این ایز سامنے آئے، ان میں چوہدری فرخ الطاف،جویریہ ظفر،عاصم نذیر، امجد فاروق کھوسہ،سمیع الحسن گیلانی اور سید مبین احمد شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کو سندھ ہائوس میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی جمع ہوئے، اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ حال ہی میں شامل ہونے والی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اور آزاد ارکان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ یوں اجلاس میں موجود ارکان قومی اسمبلی کی تعداد 199 تک پہنچ گئی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے نمبرز 200 سے اوپر جائیں گے۔

Recent Posts

’میری شادی میری مرضی‘، بلاول بھٹو کا میڈیا کے سوال پر دلچسپ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

6 mins ago

بیرسٹر سیف نے پی ٹی ایم جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کا لائحہ عمل ظاہر کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ…

50 mins ago

گمشدگی کا مخمصہ: پی ٹی آئی اراکین علی امین گنڈاپور کے دفاع سے گریزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے بعض ارکان نے ڈی چوک احتجاج سے پراسرار…

1 hour ago

قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قیام پاکستان کے بعد پہلی بار زرعی آمدنی پر…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان سے باہر انعقاد پر غور جاری ہے، وکرانت گپتا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل…

1 hour ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس ضمیر پر ووٹ لینے کا آپشن موجود ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

1 hour ago