ملک کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں 3 نیوکلئیر پاور پلانٹس کی ٹرپنگ سے کچھ علاقوں میں بجلی کی عارضی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے۔جیوٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانانی کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔3 نیوکلئیر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، بار بار بندش سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی قلت بھی پید اہو گئی جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے اور بجلی کی طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوںمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور لیسکو کے پاور کنٹرول سینٹر نے لوڈشیڈنگ شروع کی جس کے بعد لیسکو کے متعدد گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند رہی ۔ بار بار بجلی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے۔ ذرائع کے مطابق گیس ،کوئلے اور آئل کی قلت سے متعدد پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ تین سے دس گھنٹے تک پہنچ گی ا۔
لاہور شہر میں تین سے پانچ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی طلب چار ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی تین ہزار ایک سو میگاواٹ ہے ،شہری فیڈرز پر تین سے پانچ جبکہ دیہات میںدس گھنٹے بند ش کا سامنا ہے۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

6 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

16 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

24 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

35 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

42 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

52 mins ago