میرے خاتون اول کے منظورِ نظر ہونے کی بات درست نہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان کے خاتون اول کا منظورِ نظر ہونے کی کوئی بات نہیں۔بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل صورتحال میں مجھ پر اعتماد کیا اور میں نے اپنا حق ادا کیا، اگر کسی نے قربانی دینی ہے تو سب سے پہلے میں تیار ہوں، وزیراعظم سے کہا ہے کہ جب جس طرح آپ کا حکم ہو گا تعمیل کریں گے۔
انہوں نے کہا سیاسی صورتحال میں نے خود استعفے کی آفر کی، اب میرے استعفے پر فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے۔اگر پارٹی پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے تو ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں جتنا کام کیا شاید اتنا میڈیا پر تشہیر نہیں کر سکے۔

میڈیا پر وہ باتیں نہیں پہنچا سکے جو کام کر رہے تھے، وقت بتائے گا ہم نے کتنا ڈلیور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے، اللہ نے جتنی عزت مجھے دی شاید کسی کو ملی ہو، خوش قسمت ہوں پہلی بار ایم پی اے بنا اور وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوا، یہ تو اللہ کی دین ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے کبھی وزیراعلیٰ بننے کی خواہش نہیں کی نہ عہدے کی خواہش کی، مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔ اگر پارٹی کہے گی بیٹھ جائیں تو کبھی سیاست میں نظر بھی آؤں گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون اول کے منظور نظر ہونے کی کوئی بات نہیں، میں عوامی آدمی ہوں،دور دراز سے آئے بچے میری کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ہر کسی کا اپنا مزاج ہوتا ہے میرا ایسا مزاج نہیں کہ بدتمیزی کروں۔مائنس بزدار کی باتیں کرنے والے میرے پاس آتے ہیں ملتے ہیں، جو مائنس بزدار کی بات کرتے تھے وہ میرے ساتھ بیٹھے ہوتے تھے، میرے دستخط سے ان کی گاڑی پر جھنڈا لگا ، میں دستخط انہیں نکال بھی سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دیا جانے والا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو موصول ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کا استعفیٰ آج منظور کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

Recent Posts

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

5 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

15 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

23 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

34 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

41 mins ago

گوجرانوالہ: چائلڈ پروٹیکشن ٹیم کا گھر پر چھاپہ، 4 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھر پر چھاپہ…

51 mins ago