لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض دھڑوں کے درمیان باہمی رابطے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے تینوں دھڑوں کے سینئر رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی مشاورت ہوئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پر مشاورت
ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں دھڑوں نے اس بات پر مشاورت کی ہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کے لیے کس کی حمایت کی جائے۔
ذرائع کے مطابق تمام گروپس کے درمیان آپس میں مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ رابطے کے دوران تینوں دھڑوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے مشترکہ فیصلہ کرنے پر ایک دوسرے کو قائل کرنے کی کوشش بھی کی۔
مشاورت آج بھی ہو گی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں فاروڈ بلاک بن پائے گا یا نہیں، پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے اس حوالے سے اہم مشاورت آج بھی ہو گی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…