فواد چوہدری کا کزن کے سندھ ہاؤس پہنچنے پر ردِعمل آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو بے شرم کہہ دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دو اور بے شرم‘۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری کے کزن فرخ الطاف بھی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سندھ ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پہنچ گئے تھے ۔بدھ کو سندھ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی جمع ہوئے اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ حال ہی میں شامل ہونے والی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اور آزاد ارکان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

حیران کن طورپر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن رکن قومی اسمبلی فرخ الطاف بھی اپوزیشن کے اجلاس میں پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز پریس کانفرس میں فرخ الطاف کے حوالے سے اشارہ دیا تھا اور فواد چوہدری کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی اس بات کی تردید کرادیں کہ وہ اپوزیشن کا ساتھ دینگے ۔ فرخ الطاف کی شرکت کے حوالے سے صحافیوں نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا تو ان کی بجائے معاون خصوصی شہباز گل نے جواب دیکر بات ٹال دی ۔
پی ٹی آئی کے دیگر منحرف اراکین کے علاوہ کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی اپوزیشن کے اجلاس میں موجودرہے ۔اجلاس میں موجود ارکان کی تعداد 199 تک پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے 22 ارکان بھی موجود تھے۔

Recent Posts

سنجے دت نے دوبارہ شادی کرلی، دُلہن کون؟ ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت نے اپنی موجودہ اہلیہ سے دوبارہ…

1 min ago

آئینی ترمیم، حکمران اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکمران اتحادی جماعتوں کے جو ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ اس وقت بیرون…

13 mins ago

صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن امریکا کی…

23 mins ago

وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم تنظیم قرار دیا تو یہاں حالات کشیدہ ہوگئے: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن و امان کی…

31 mins ago

صدر آصف زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام…

42 mins ago

پاکستان اور بھارت میں مسائل کے باوجود ’سارک‘ کو فعال کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر محمد یونس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاک…

49 mins ago